• news

71بر س کے افراد ممبر نادرا بورڈ بنائے جارہے ہیں‘ ہائیکورٹ کا اظہار حیرت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کے نادرا بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے خلاف حکم امتناعی میں 10 مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ 71 سال عمر والے افراد کو ممبر نادرا بورڈ تعینات کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا نادرا رجسٹرنگ باڈی ہے جو شہریوں کی رجسٹریشن کے معاملات کو دیکھتی ہے، تمام بورڈ ممبران کو قانون کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ عزیز کمال سمیت نادرا کے چار ممبران کی تقرری خلاف قانون کی گئی ہے، نادرا میں دوسرے اداروں کی مداخلت بھی ہے جبکہ اختیار نہ ہونے کے باوجود وزیرداخلہ نادرا بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں لہٰذا عدالت بورڈ ممبران کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن