• news

بھارت اپنے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس ویرات کو آئندہ ہفتے ڈی کمشنڈ کردیگا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت آئندہ ہفتے اپنا ائر کرافٹ کیرئر آئی این ایس ویرات ڈی کمشنڈ کر دیگا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بحریہ کے نائب ایڈمرل گیریش لتھرا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی این ایس ویرات چھ مارچ کو ڈی کمشنڈ کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز جب برطانیہ سے خریدے گئے تھے تو بھارت نے انہیں پانچ سال کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم یہ تیس سال تک استعمال ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 1986ء سے نیا نام آئی این ایس ویرات دیئے جانے سے قبل یہ بحری بیڑہ برطانیہ کی بحریہ میں ایچ ایم ایس ہر میس کے نام سے ستائیس سال تک استعمال ہوتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن