بنگلہ دیش:جاپانی شہری کے قتل میں ملوث 5 شدت پسندوں کو سزائے موت کا حکم
ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش میں ایک جاپانی شہری کے قتل میں ملوث 5 شدت پسندوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ ایک ضلعی عدالت کے جج نوریش چندرہ سرکار کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے ان پانچ افراد پر ہوشی کونیو کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔