حملوں کی دھمکیاں: امریکہ میں یہودیوں کے کئی مراکز اور سکول بند
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں یہودیوں کے مراکز پر حملوں کی دھمکیوں کی نئی لہر کے بعد یہودی برادری کے کئی مراکز اور سکول بند کر دئیے گئے۔ واشنگٹن جوئش ویک نامی جریدے کے مطابق بم حملوں کی دھمکیوں کے بعد یہودی برادری کے کئی مراکز اور سکول بند کر دئیے گئے ہیں۔