• news

لیبیا میں افریقی تارکین خواتین، بچوں سے زیادتی اور تشدد کا انکشاف

لندن (رائٹرز) افریقہ میں غربت اور تنازعات کے سبب یورپ فرار کی کوشش کرنے والے تارکین کو گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں مارا پیٹا، زیادتی کا نشانہ بنایا اور لیبیا کے ’’ہیل ہولز‘‘ میں بھوکا رکھا جاتا ہے۔ خصوصاً خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ یہ یورپ پہنچنے کیلئے اٹلی اور لیبیا کے درمیان بحیرہ روم کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو حراستی مراکز میں کئی کئی ماہ تک بند کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن