زرداری دفتر نہ بیٹھنے والے وزیروں اور مشیروں پر برہم ‘اے پی سی پر بریفنگ دی گئی
کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بلاول ہاو¿س میں آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مراد شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے دفاتر میں نہ بیٹھنے والے صوبائی وزیر اور مشیروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان پورے صوبے کے نمائندے ہیں ان کو دفاتر میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ علاوہ ازیں زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ 4مارچ کو فوجی عدالتوں کے حوالے سے بلائی گئی پیپلزپارٹی کی اے پی سی کی صدارت کریں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چار مارچ کو ہونے والی اے پی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔ نیئر بخاری اور قیوم سومرو نے اے پی سی سے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔
برہم