• news

ایف بی آر نے پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں پھر دوفیصد تک اضافہ کر دیا

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر دوفیصد تک کا اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول پر اب کل ساڑھے15 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے جہاں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں وہیں ایف بی آر بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر رہا ہے۔
سیلز ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن