• news

ضمانت منسوخ ‘ نیب نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفندیار کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

کو ئٹہ (صباح نیوز) نیب نے کوئٹہ میں گندم خوردبرد کیس میں ملوث سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ کو ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا ہے اسفند یار کاکڑ کے خلاف نیب کی جانب سے خورد برد کے تین ریفرنس دائر ہیں، ان پر کروڑوں روپے غبن کرنے کا الزام ہے جب کہ اسی کیس میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان ظاہر جمالدینی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیرخوراک اسفندیار کاکڑ کے خلاف مزید کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں دونوں ملزمان نے ضمانت کی حصول کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے عدالت کے احاطے سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ نیب کے مطابق انہوں نے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔3 ریفرنسز تقریباً تین برس قبل دائر کیے تھے جن میں پشین کے ایک سٹور سے 100 کلو گرام گندم کے 2 لاکھ 56 ہزار بوریاں غائب ہونے کا الزام اسفندیار کاکڑ پر عائد کیا گیا تھا۔ سابق وزیر خوراک کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے نیب کے ریجنل ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ اسفند یار کاکڑ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے کابینہ میں وزیر خوراک تھے۔ اسفند یار کاکڑ بلوچستان کے ضلع پشین سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اسنفدکاکڑ گرفتار

ای پیپر-دی نیشن