• news

شیوسینا کو سُبکی کا سامنا‘ ممبئی ہائیکورٹ نے رکشہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے مراٹھی جاننے کا سرکاری حکمنامہ کالعدم کردیا

ممبئی( نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیموں شیوسینا اور مہاراشٹر نونرمان سینا کو اس وقت منہ کی کھانی پڑگئی جب گزشتہ روز ممبئی ہائیکورٹ نے شہر میں رکشہ ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے مراٹھی لازمی سیکھنے اور جانے کا سرکاری حکمنامہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیکر کالعدم کردیا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ دیویندر فیدہنوس کے ساتھ اتحادی بنکر شریک حکومت شیوسینا عرصے سے ممبئی میں رکشہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے مراٹھی نہ جاننے پر کڑی تنقید اور انہیں شہر سے نکالنے کا پرچار کرتی رہی ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے چند روز قبل حکم جاری کیا تھا جس میں ممبئی کا ڈرائیونگ پرمٹ لینے والوں کیلئے مراٹھی جاننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن