لورالائی میں ایک شخص کی 2 روزہ پرانی نعش برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) لورالائی میں ایک شخص کی دو روزہ پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔ بدھ کو ضلع لورالائی کے علاقے کلی فضل محمدکچلاک میں 45سالہ ظریف خان ولد سید نور کی دو دن پرانی نعش ملی ہے جو ژوب کا رہائشی بتایا جا تاہے ریسکو اہلکاروں نے نعش کو لورالائی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔