• news

جاوید ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

ملتان (کرائم رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف عدلیہ مخالف تقریر پر آئین کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست میں وفاقی حکومت کے لاء آفیسر کو جواب پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرنیکا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ یکم جنوری کو ٹی وی چینل پر سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف بیان دیا جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک سمیت دیگر کو نشانہ بنایا گیا اور غلط الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھجوائی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ قانون کے مطابق مذکورہ ذمہ داران کارروائی کرنے کے پابند ہیں نیز جاوید ہاشمی کے جانب سے بدنیتی پر مبنی اقدام کیاگیا ہے اس لئے ان کے خلاف آئین کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن