• news

الجزائر سیکورٹی فورسز کا آپریشن 9عسکریت پسندہلاک

الجیریا(این این آئی)الجزائر میں ملکی سکیورٹی اہلکاروں نے شورش زدہ مشرقی علاقے کابائیلی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملکی سکیورٹی اہلکاروں نے شورش زدہ مشرقی علاقے کابائیلی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ،بیان کے مطابق ملکی فوج نے عظیفون کے علاقے میں جہادیوں کو حصار میں لے کر انہیں ہلاک کیا۔ ان افراد کی ہلاکت تلاشی کے عمل کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن