• news

یورپ سے ہزاروں افغان تارکین وطن کی واپسی مشکلات کا شکار

کابل (نیٹ نیوز) لڑائی اور دیگر مسائل کے سبب یورپ نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افغان خاندانوں کی واپسی سے مسائل کا شکار افغان حکومت کو مزید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کابل نے یورپ اور جرمنی سے تارکین کی واپسی کا معاہدہ کیا تھا لیکن طویل عرصہ بعد بھی اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق فنڈز کی کمی، افغان حکومتی مشینری میں شامل وزراء کے اختلافات بھی اس کی بنیادی وجوہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن