• news

مردان: اشارے پر نہ رکنے والا شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک ورثاءکا احتجاج‘ ضلع کچہری سیل

مردان (اے پی پی) مال روڈ مردان پر ضلع کچہری کے قریب پولیس کے اشارے پر نہ رکنے والا شہری پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور ضلع کچہری کو سیل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق شہری کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے نعش رکھ کر روڈ بلاک کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق بکتربند نے سائیکل کو ٹکر دیکر نوجوان کو گرایا‘ تاہم نوجوان گر کر اٹھتے ہی جی پی او کی طرف بھاگ نکلا جس پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔
مردان/ شہری جاںبحق

ای پیپر-دی نیشن