• news

بچیکی: محکمہ انہار نے راجباہ میں اچانک پانی چھوڑ دیا ‘ گندم اور چارے کی فصل متاثر، کسانوں کا احتجاج

بچیکی (نامہ نگار) ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع شرقپور مائنر نہر میں محکمہ انہار کی طرف سے رات گئے اچانک پانی چھوڑ دیا گیا ،بچیکی کے قریب مذکورہ نہر کی ٹیل بند ہو نے کی وجہ سے پانی چاہ بوڑا ،اٹاری چاکراور ٹھٹھہ بہادر سنگھ سمیت دیگر دیہات کی سینکڑوں ایکڑ پر کاشت گندم اور چارے کی فصل میں داخل ہونے سے ان فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ انہار کی طرف سے فصلوں کو بروقت نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات نہ کرنے پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کیے تاہم پانی کا دبائو زیادہ ہو نے کی وجہ سے یہ اقدامات مفید ثابت نہ ہوئے۔ اس سلسلہ میں ایکسئین محکمہ انہار اور ایس ڈی او سے کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا۔ متاثرہ کسانوں نے محکمہ انہار کی مبینہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن