• news

بلوچستان اسمبلی :پنجاب سندھ میں پشتون تاجروں طلبہ سے ناروا سلوک کیخلاف تحریک کل بحث ہوگی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں پشتون تاجروں اور طلباء سے ناروا سلوک سے متعلق تحریک التوا بحث کیلئے منظور کر لی گئی۔ سپیکر نے رولنگ میں کہا تحریک التوا پر کل چار مارچ کو بحث ہو گی اسمبلی نے بلوچستان کے عازمین حج کے سرکاری کوٹے میں اضافے سے متعلق قرارداد بھی منظور کر لی جو رکن اسمبلی حسن بانو رخشانی نے پیش کی تھی۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں پشتون تاجروں، طلباء سے ناروا سلوک کے خلاف تحریک التوا رکن اسمبلی پشتونخواہ میپ سید لیاقت آغا نے پیش کی۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے پشتون تاجروں، طلباء دیگر افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پشتون تاجروں اور طلباء کو حبس بے جا میں بھی رکھا جا رہا ہے۔ ناروا سلوک پر صوبے کے عوام انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں۔ پشتونخواہ میپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زہرے نے کہا سندھ، پنجاب میں پشتونوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ کیا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے ہمیں پنجاب میں ویزا لے کر جانا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن