• news

فیروزوالہ میں لیڈی ڈکیت گروہ سرگرم، لاہور میں متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقہ عرفات پارک کے رہائشی رفیق جاوید کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 16لاکھ روپے مالیت، سبزہ زار کے علاقہ بی بلاک میں یاسرکے گھر گھس کر8 لاکھ روپے مالیت، شمالی چھائونی کے علاقہ میں مشتاق کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت، غالب مارکیٹ کے علاقہ میں زبیر کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں واجد کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مسلم ٹائون میں سرور اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت، شیراکوٹ میں منظور اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں شکیل کی دکان سے اڑھائی لاکھ روپے، شاہدرہ میں چار ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر عتیق اور اس کی فیملی، بابر اور عمران وغیرہ سے سوا دو لاکھ روپے، شمالی چھائونی میں رزاق کی دکان سے سوا لاکھ روپے، ہیئرکے علا قہ میں فیصل سے 90 ہزار روپے اور موبا ئل فو ن، نو لکھا میں سبحا ن سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں ذوالفقار سے 48 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں عمرسے 11ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے سندر میںصفدر کے گھر سے 28لاکھ روپے مالیت، ٹائون شپ میںسعید کے گھر 18لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس سی میں فوزیہ کے گھر سے 18لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گجرپورہ میں سے اشتیاق، شاہدرہ میںسے عباس، سول لائنز میںسے یوسف کی کاریں جبکہ داتا دربار میں سے ریاض، مسلم ٹائون میںسے مقصود، ملت پارک میں سے فیصل، شفیق آباد میں سے رفیع،گرین ٹاؤن سے مبشر، مغلپورہ میں سے محمود،گجرپورہ میںسے شہزاد، رائیونڈ میں سے عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثنا بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب رکشہ سوار لیڈی ڈکیت گروہ نے مسافر سخاوت علی کو 30ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے زمیندار کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے افضل اور حیدر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ چوروں نے اعجاز احمد کی موبائل سنٹر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن