• news

افغانستان میں امن کی بحالی، او آئی سی کا بین الاقوامی مسلم علماء کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کابل (آن لائن) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے آئندہ مہینوں میں افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے بین الاقوامی مسلم علماء کانفرنس بلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ یہ بات او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان پر بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس کا انعقاد جدہ میں کیا گیا ۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے ال اوتیمی نے اس موقع پر کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد افغان حکومت کے تعاون سے کیا جائے گا ۔ جس میں افغانستان میں امن کے فروغ ، استحکام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ کانفرنس میں افغانستان میں موجود مختلف طبقات کے اندر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے سمیت دیگر معاملات بھی زیربحث آئیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن