دہشت گردی کیخلاف افغان حکومت عالمی برادری سے بھرپور تعاون کریں گے ترجمان دفتر خارجہ، کابل حملوں کی مذمت
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔جمعرات کو دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا پاکستان افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت اور دھماکوں میں ہلاک ہونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت اور عالمی برادری سے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کابل میں دوخودکش دھماکوں میں 22افراد ہلاک اور 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے اور طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
دفتر خارجہ