1شراب مافیا کا معاملہ: نوجوان نے بھارتی گجرات کے وزیر داخلہ کو جوتا دے مارا
احمد آباد(صباح نیوز) بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے۔ دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔