اراضی کے جعلی عدالتی فیصلے، کمشن تشکیل، معاملہ کی تہہ تک جائیں گے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ہزاروں کنال اراضی کے جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق کیس میں کمشن تشکیل دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ کی تہہ تک جائیں گئے۔ متاثرہ شحض جنید باری نے عدالت کو بتایاکہ جعل ساز گروہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بڑا فراڈ کیا۔ عدالتی معاون نے سفارش کردی کہ جعلی عدالتی فیصلے بنانے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ فاضل عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ حکومتی انکوائری کا کیا بنا جس پر بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی عدالتی تحقیقات کے باعث کارروائی نہیں کر سکی۔
جعلی فیصلے