• news

بھارت میں کومے کا شکار خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں نااہل ڈاکٹر کی جانب سے ایک خاتون کو موت کا سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوائیڈہ کی رہائشی ایک خاتون کو پھیھٹروں میں انفیکشن کے باعث شردھا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اس کے شوہر کو دے دیا۔ خاتون کے بھائی کو اپنی بہن کی موت پر شبہ گزرا اس نے فوری طور پر علی گڑھ پولیس سے رابطہ کیا۔ تاہم پولیس جب خاتون کی آخری رسومات کو رکوانے کے لئے پہنچی تو اس وقت تک اس کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا تھا۔ بعدازاں ڈاکٹروں کا دو رکنی پینل تشکیل دیا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی موت بیماری سے نہیں بلکہ جلنے سے ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن