.امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت :کانگرس کمیٹی تفتیش پر متفق
واشنگٹن (این این آئی) امریکی کانگرس کی ایک کمیٹی نے گذشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق تفتیش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اس معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے رہے تھے لیکن ریپبلکن ارکان اس کے لئے اب تک رضامند نہیں تھے۔ ٹرمپ کی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب سے قبل تقریر دہرانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ امریکی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران دو بار روسی سفیر سے ملاقات کی تھی،اس وقت سینیٹر کے عہدے پر فائز جیف سیشنز نے جنوری میں اپنی تصدیقی سماعت کے وقت یہ تعلقات ظاہر نہیں کیے تھے۔تاہم انھوں نے اس پر بات پر زور دیا کہ ان کی مہم کے حوالے سے مسائل پر کسی روسی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔سینئر ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے جیف سیشنز پر حلف اٹھانے کے بعد جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرمپ نے امریکہ کے سب سے بڑے بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا۔ بحری جہاز 70 لڑاکا طیاروں اور دفاعی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ امریکی نیوی کو مضبوط کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کروں گا۔ امریکی فوج کو تمام سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ امریکی فوج ایک بات ذہن میں رکھے کہ بس جیتنا ہے امریکی قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔