کراچی: رنچھوڑلائن میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق
کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن روڈ پر واقع ایک رہائشی بلڈنگ کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔