کراچی: ایس ایس پی چودھری اسد کیخلاف اینٹی کرپشن کورٹ میں عبوری چالان پیش
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ایس ایس پی چودھری اسد کیخلاف عبوری چالان پیش کیا گیا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ چودھری اسد کیخلاف آئی جی سندھ کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی۔ چودھری اسد پر تاجر کے اغواء اور 50 لاکھ تاوان طلب کرنے کا الزام ہے۔ تاجر کے اہل خانہ نے چودھری اسد کے دفتر میں 30 لاکھ روپے ادا کئے۔