کابل دھماکے ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں،بھارتی وزیر دفاع کی مذمت
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں، اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا، بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے۔ منوہر کا کہنا تھاکہ افغانستان کے جنوبی اور شمالی حصوں سے جس طرح کی اطلاعات آرہی ہیں اور میں نے بھی کچھ کیمیائی ہتھیاروں سے دوچار مقامی آبادی کی تصاویر کو دیکھا ہے۔ادھر افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 24شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع چارکھ میں افغان کمانڈوز کے نائٹ ریڈ کے دوران 16طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 8کو گرفتارکرلیا گیا ۔ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک مقامی رہنما ثناء گل بھی شامل ہے۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں ضلع لال پور کے علاقے میں فضائی کاروائی میں داعش کے 8جنگجو مارے گئے ۔2 خودکش حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی جبکہ 120دیگر افراد زخمی ہیں۔ ادھر افغانستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 24 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔