جسٹس احمد علی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات، جسٹس سجاد علی شاہ سپریم کورٹ کے جج ہونگے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) اعلی عدلےہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دیدی، جبکہ سینئر جج احمد علی شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔ سفارشات وزیر اعظم کے توسط سے ایوان صدر کو بھیج دی گئیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو قائم مقام چیئرمین محمد ارشد خان لغاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ‘ سینیٹر فاروق ایچ نائیک ‘ سینیٹر محمد جاوید عباسی‘ چوہدری محمد بشیر ورک نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران جوڈیشل کمیشن کی متذکرہ ججوں کی تقرری کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے ان سفارشات کی منظوری 21 فروری 2017ءکو دی تھی۔ کمیٹی نے جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی/ منظوری