• news

آگرہ: گارڈز کا صحافی پر تشدد، تھانے میں سنجے دت کیخلاف شکایت درج

ممبئی (آن لائن) بولی وڈ اداکار سنجے دت گزشتہ برس ہی 5 سال کی قید کے بعد رہائی پاکر جیل سے باہر آئے، تاہم اداکار کے خلاف ایک مرتبہ پھر پولیس رپورٹ درج کرا دی گئی۔ سنجے دت کی رہائی کے بعد ان کی پہلی فلم 'بھومی' کی شوٹنگ آگرہ میں جاری ہے جہاں کئی مداح دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ صحافیوں نے تصاویر لینے کی کوشش کی، تاہم گارڈز نے تشدد شروع کردیا، کچھ افراد زخمی ہوئے۔ اجے کمار صحافی نے سنجے دت کےخلاف آگرہ پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ ویڈیو میں سنجے دت نے متاثرہ صحافیوں سے معافی مانگ لی۔ 

ای پیپر-دی نیشن