• news

پتوکی: مقدمہ قتل کے ایک ملزم کو 2بار سزائے موت‘ 4ساتھیوں کو عمر قید

پتو کی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پتو کی شو کت کمال ڈار نے مقد مہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم نعیم کو دو بار سزائے موت اسکے 4 ساتھیوں عبدالرزاق، منظور احمد، اسلم اور عظیم الیاس کو عمر قید کی سزا سنا دی استغاثہ کے مطابق پھولنگر کا رہائشی شہری خادم حسین گھر جارہا تھا اسے لوٹنے کے بعد ملزموں نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پھولنگر میں درج تھا فیصلہ کے بعد قاتلوں کو سخت سیکورٹی میں قصور جیل منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن