• news

ننگرہارزابل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن داعش کے 23 دہشت گردوہلاک

کابل (نیٹ نیوز) افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی زابل اور مشرقی ننگر ہار کے علاقے میں آپریشن کرکے داعش کے 23جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا زابل کے علاقے ملک خیل میں داعش کے 17 جبکہ ننگر ہار کے علاقے لالپور میں 6 جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا دہشت گرد گروپ کے 2 ٹھکانے اور اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ طالبان اور داعش کے جنگجو زابل کے متعدد اضلاع میں متحرک ہیں جس کے باعث قبائلی عمائدین اور شہری پریشان ہیں۔ ادھر فورسز نے شمالی بغلان میں عسکریت پسندوں کی طرف سے متعدد حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن