• news

شہر یارنے کہا تھا پرفارمنس دیتے رہو ضرور موقع ملے گا:کامران اکمل

خلاہور(نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے موجودہ سیزن میں اپنی شاندار بیٹنگ کے سبب پاکستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں لگارکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان سے سیزن شروع ہونے سے قبل ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پرفارمنس دیتا رہوں مجھے ضرور موقع ملے گا۔ چیف سلیکٹر سے بھی کراچی میں ملا تھا۔ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ان کی واپسی ہوگی۔میں پچھلے دو تین سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہوں اور اب یہ سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ مجھے ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں اس کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں۔ دلبرداشتہ تھا لیکن حوصلہ بھی نہیں ہارا اور میری فیملی نے بہت ساتھ دیا۔میرے لیے ٹیم میں واپسی کا ایک ہی راستہ رہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاو¿ں اور وہ دکھا رہا ہوں۔ پی ایس ایل کے میچ میں سنچری کرکے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن