• news

علاقہ کی سراغ رساں کتوں سے چیکنگ مکمل، قذافی سٹیڈیم ”قلعہ“ میں تبدیل

لاہور (میاں علی افضل سے) صوبائی دارلحکومت میں آج قذافی سٹیدیم میں پی ایس ایل فائنل میچ کیساتھ ساتھ دوسرا بڑا مقابلہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کو شکست دینا ہو گی ۔ دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل دھماکوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس صورتحال میں پوری قوم پرعزم ہے قوم کا حوصلہ بلند ہے اور دہشت گردوں کی دھمکیوں سے بلاخوف سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں اور قذافی سٹیدیم میں میچ دیکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میچ کیلئے تقریبا 7ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے مقامی ہوٹل سے قذافی سٹیدیم آنےوالی دونوں ٹیموں کیساتھ 56 پولیس وسکیورٹی فورسز کی گاڑیاں ،2ایمبولنس اورفائر بریگیڈکی گاڑیاں ہو نگی ‘ روٹ کے دونوں اطراف جدید اسلحہ سے لیس پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اس کیساتھ ساتھ روٹ میں شامل علاقوں میں موجود بلڈنگز پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے ۔سٹیدیم کے اطراف میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںدکانوں کی بندش کیساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔پارکنگ سٹینڈ بھی ڈیڑھ سے 2کلومیٹر دور بنائے گئے ہیں ۔سٹیدیم میں داخل ہونیوالے ہر شخص کی میٹیل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ یقینی بنائی جائےگی جبکہ درجنوں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کر دی گئی ۔ لاہور داخلے ہونیوالے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کیساتھ ساتھ شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔ قذافی سٹیدیم کے اعتراف میں تمام ہوٹلوں کی چیکنگ مکمل کر لی گئی ۔ ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ بھی سارا دن گشت کرےگی ۔

ای پیپر-دی نیشن