پشاور زلمی کے کپتان نے فائنل جیتنے پر ٹیم انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کردیا
دبئی(آن لائن) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم اور منیجمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل ہورہی ہے جس میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلمی کے کپتان نے ٹیم مینٹور یونس خان اور مالک جاوید آفریدی کی موجودگی میں فائنل جیتنے پرٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا جس پر زلمی کے مالک پریشانی کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم اب دیکھنا ہے کہ فائنل میں جیت پر ایسا ہوتا بھی ہے یا صرف مذاق کیا گیا ہے۔