• news

وزیر اعلیٰ خیبر پی کے تلواروں بندوقوں کے سائے میں ہونے والا میچ نہیں دیکھیں گے: مشتاق غنی

مانسہرہ (صباح نیوز) خیبر پی کے حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے تلواروں اور بندوقوں کے سائے میں ہونے والے میچ میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے شرکت نہیں کریںگے۔ گزشتہ روز مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے مشیر اور وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے واضح اعلان کیا پرویز خٹک پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں دعوت کے باوجود شرکت نہیں کریں گے کیونکہ سپر لیگ کا فائنل بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں تفریح کے مواقعوں سے زیادہ دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس میں عوام تفریح سے محظوظ ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خوف میں مبتلا رہیں گے۔ بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں فائنل کا انعقاد عراق میں فائنل کرانے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن