پا کستان سپر لیگ کے پرامن انعقاد کیلئے گوردوارہ ننکانہ صاحب میں دعائیہ تقریب
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے پرامن انعقاد کیلئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سکھ رہنمائوں نے صحافیوں کو بتایا پاکستانی قوم کی طرح یہاں مقیم سکھ کمیونٹی بھی پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہو نے والے فائنل میچ کے پرامن انعقاد کیلئے دعاگو ہے اور کہا کہ سکھ کمیونٹی بھی میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور جائیگی۔