• news

سٹہ لیک کے موقف پر قائم ہوں، بڑے نام آئے سب خاموش کیوں ہیں مٹھی بند ہی رہنے دیں: راشد لطیف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر سیخ پا راشد لطیف کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ ڈائریکٹر کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ پر سوال اٹھا دئیے۔ سٹے کے سوال پر بولے مٹھی بند ہے اسے بند ہی رہنے دیں۔ مٹھی کھلی تو پورے پاکستان کو پتہ چل جائیگا۔ سٹہ لیک کہا تھا اس موقف پر آج بھی قائم ہوں۔ بڑے نام آئے تھے، فکسنگ کیس کا کیا بنا؟ سب خاموش کیوں ہیں؟ مٹھی کھلے گی تو سب پتہ چل جائیگا۔ میچ فکسنگ کے جن کو پھر بوتل میں بند کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن