سٹیٹ لائف کے چیئرمین شعیب میر چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) شعیب میر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی سبکدوشی کے بعد ہفتے کو کابینہ سیکرٹریٹ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن پاکستان کے چیئرمین شعیب میر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ شعیب میر اس سے قبل اہم وفاقی و صوبائی عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں اور وہ اچھی شہرت کے پیشہ ور آفسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، شعیب میر بلوچستان میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔