• news

ہنگو: اقلیتی برادری کا قومی جرگہ نصیب چند قائد منتخب

ہنگو (صباح نیوز) ہنگوآل مینارٹیز کے قومی گرینڈ جرگہ میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر سینگھار سنگھ کے فرزند پیر نصیب چند کو باہمی اتفاق رائے سے اقلیتی برادری کا قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ پریم نگر ہنگو میں گزشتہ کئی روز سے اقلیتی برادری کی قیادت کیلئے جاری مشاورتی قومی گرینڈ جر گہ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں ہندو، سیکھ اور مسیحی برادری کے عمائدین ارشد لعل، اجمل لعل، ازک گل، دلشاد مسیح ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن