• news

ملتان : گھی گرانے پر مالک کا 11 سالہ نوکرانی پر آہنی راڈ سے تشدد

ملتان (خبرنگار خصوصی) تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لکڑمنڈی میں گھی گرانے پر مالک نے 11 سالہ کمسن نوکرانی شبانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ معلوم ہوا ہے کہ گھی گرنے پر مالک اللہ دتہ نے بچی کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا حالت زیادہ خراب ہونے پر بچی کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ بچی شبانہ کو تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تشدد سے بچی کی آنکھیں بھی سوج گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن