• news

پی ایس ایل اچھا اقدام، فوجی عدالتیں ہی حل ہیں تمام جماعتیں تعاون کریں : اعجاز الحق

جدہ (امیر محمد خان ) اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردو ں نے گھیر رکھا ہے۔ بھارت کے اشاروں پر افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان کے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، اسوقت صرف فوجی عدالتیں ہی حل ہیں تمام جماعتوں کو تعاون کرنا چاہئے۔دہشت گردوں کا نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے، دوسری جانب عدالتی نظام اور قانونء مشکلات دہشت گردوں کیلئے آسانی پیدا کرتی ہیں، افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے فوجی عدالتوں کی ذمہ داری لینے کو تیار ہے جدہ میں وقت نیوز سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔ ادھر جدہ میں ایک ظہرانے میں سابق وزیر چودھری شہباز جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے نے اعجازالحق سے استفسار کیا کہ وہ کب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر ضیا گروپ کو اس میں ضم کر رہے ہیں۔ اعجازالحق نے جواب دیا کہ جب آپ مسلم لیگ میں شامل ہونگے تو ہم اکٹھے ہی شمولیت اختیار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن