اسلام آباد: حاملہ خاتون کے اغوا میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد (آن لائن) حاملہ خاتون کو زبردستی اغواء کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری ضلعی عدالت اسلام آباد نے خارج کر دی۔ اغوا کار کو واپس جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن نے ہفتہ کے روز اغوا کے مقدمہ کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم فیصل شہزاد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے ملزم کی ضمانت کو میرٹ پر نہ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔