• news

ایران نے 200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیوالے روسی ساختہ ایس 300 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

تہران (صباح نیوز/نوائے وقت رپورٹ) ایران نے روسی ساختہ ایس 300 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ایرانی خیبر ایجنسی کے مطابق میزائل سسٹم 200 کلو میٹر کی حدود میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ روس کے ایس 300 میزائل سسٹم پچھلے سال ایران کو دیا تھا۔ ایس-300 میزائل سسٹم کا ایران کے وسطی علاقے میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اس کو آپریشنل بنادیا گیا اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔ایس-300 میزائل سسٹم کے تجربے کے دوران جو ہفتے کو اس کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لئے انجام پایا، کئی نشانوں منجملہ بلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہادشمن کی ریشہ خوانیوں کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن