• news

جرمنی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے:ترک صدراردگان

انقرہ/برلن(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر صحافی کو جرمنی کا جاسوس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں اور علیحدگی پسند کردوں کو اپنے ہاں پناہ اور سہولیات فراہم کرنے پر جرمن حکومت کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے۔ادھرجرمن حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر اردگان کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز صدر اردگان نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ جرمن حکومت دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے۔ انہوں نے گرفتار ایک صحافی پر علیحدگی پسند کردوں کی حمایت کرنے اور جرمنی کے لیے جاسوسی کے الزامات عائد کیے ۔

ای پیپر-دی نیشن