تھر: رانی کھیت کے باعث مزید 7 مور ہلاک
مٹھی (نامہ نگار) ضلع تھر میں موروںمیں رانی کھیت کی بیماری پیدا ہونے کی وجہ سے مختلف دیہاتوں بگل، چارنو، ہٹھڑی، ہٹھرائی، ڈاھڑو، پوسر کو، بگھو، کھارو بجیر اور دیگر دیہات میں ماہ فروری سے لے کر اس وقت تک ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 90 تک جا پہنچی ہے جبکہ گائوں مبارک رند میں 7 مور اس مرض کی وجہ سے مر گئے ہیں اور سینکڑوں مور ابھی تک رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہیں۔