زرداری شجاعت ملاقات: سیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اتوار کو پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے سیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری آج شام ساڑھے چار بجے زرداری ہا¶س اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت‘ ملٹی پارٹیز کانفرنس‘ پانامہ لیکس کے حوالے سے پارٹی کا م¶قف بیان کریں گے۔
پریس کانفرنس
زرداری شجاعت