مودی ٹھگ ہے جس نے اپنے عوام کو دھوکہ دیا: ملائم سنگھ
جون پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کی حکمران جماعت سماج وادی پارٹی کے پیٹرن ملائم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ٹھگ‘‘ قرار دے دیا۔ شہر جون پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ٹھگ ہے جس نے اپنی حکومت بنانے کے لئے لوگوں سے جھوٹ بولا۔ بھارتی عوام اور یو پی کے لوگوں کو اس سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملائم سنگھ کے بیٹے اور ریاست کے وزیراعلی اکھلیش یادیو مودی کو گدھے سے تشبیہ چکے ہیں۔