• news

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ہر آیت میں دنیا و آخرت کے سارے مسائل کا جواب دیدیا: مولانا اکرم اعوان

لاہور (پ ر) قرآن مجید کی بارہ سال سے جاری بیانیہ تفسیر کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ہر آیت میں دنیا و آخرت کے سارے مسائل کا جواب دیدیا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے لوگ اس سے کس طرح مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ انہیں یہ خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہیں جو قرآن فہمی عطا ہوئی ہے اور اپنے استاد المکرم مولانا اللہ یار خان کی خصوصی توجہ سے جو علوم حاصل ہوئے ہیں‘ انہیں اللہ تعالیٰ کی مخلوق تک پہنچا کر اپنا فیصلہ ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن