بدعنوانی اُم ا لفساداِس کارد ناگزیر ہے ۔محمدناصراقبال خان
لاہور(خبرنگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ،آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ بدعنوانی'' اُم ا لفساد'' اِس کا''رد'' ناگزیر ہے۔کرپشن نے ریاست کے ہرشعبہ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔ بدعنوانی ہزارمعاشرتی برائیوں کی روٹ کاز ہے،اس پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔جہاں بدعنوانی کاراج ہووہاں انصاف کاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔