دہشت گردی کا خاتمہ فوجی عدالتوں سے ہی ممکن ہے: زبیر احمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ فوجی عدالتوں سے ہی ممکن ہے ‘پیپلزپارٹی خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے انکو فوری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع کو سپورٹ کر نا چاہیے ‘سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ ذاتی اور سیاسی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں اس میں ہی ملک اور قوم کی بھلائی ہوگی۔ انہوں پوری قوم جانتی ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے میں فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔