• news

آر می چیف کا دورئہ قطر، مسلح افواج کے سربراہ، وزیر دفاعی امور سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے قطر کے وزیر دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے وزیر دفاعی امور نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور دفاعی اشتراک میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کی خدمات کو تسلیم کیا اور کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کا پیشہ ورانہ معیار بہترین ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے کہا پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون سے علاقائی استحکام کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن